Hasan Umar

حسن عمر نے جامعہ کراچی سے علم کیمیا میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی، کچھ عرصہ اپنی فیلڈ سے متعلقہ نوکری بھی کی لیکن اس کے بعد انہوں نے اپنے شوق کو ہی اپنا پیشہ بنانے کا فیصلہ کیا۔ وہ پچھلے بارہ، تیرہ سالوں سے بطور کانٹینٹ پرسن، ایڈیٹر اور پروف ریڈر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا آغاز بطور سکرپٹ ایڈیٹر کیا اور ڈرامہ سکرپٹ کی ایڈیٹنگ کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایک ڈرامہ سیریل تحریر بھی کیا جو اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہوا تھا اور ناظرین میں بے حد پسند کیا گیا۔ آج کل وہ ایک بہت بڑے اور معروف پبلشنگ ہاؤس کے ساتھ بطور ایڈیٹر اور پروف ریڈر کام کررہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ وہ مختلف ڈرامہ سیریل کے سکرپٹس کی ایڈیٹنگ بھی کررہے ہیں۔

Hasan Umar