Yousuf Ibnul Hasan

اسلامی معاشیات اور مالیات کے ممتاز محقق و مفکر یوسف ابن الحسن نے تقریباً نصف صدی پر محیط علمی اور عملی خدمات کے ذریعے اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ ١٩٨٢ء میں ڈاکٹر احمد النجار کی نگرانی میں اسلامی بینکاری کے اولین تربیتی پروگرام میں شریک ہونے کے بعد پاکستان کے پہلے اسلامی تجارتی بینک سے وابستہ رہے۔ انہوں نے ہاؤسنگ فنانس، شرعی مالیاتی مصنوعات کی تیاری اور متعدد قومی و بین الاقوامی منصوبوں میں مؤثر خدمات انجام دیں۔ جامعات اور مالیاتی اداروں میں ایک لاکھ سے زائد طلبہ، ہزاروں پیشہ ور افراد اور علماء کی تربیت ان کا نمایاں کارنامہ ہے۔ انہوں نے اسلامی بینکاری کا اولین جامع اردو نصاب تشکیل دیا اور کئی تحقیقی دستاویزات اور علمی تصانیف یادگار چھوڑیں۔ ان کی کتاب "اسلامک بینکنگ اینڈ اپلائڈ فنانس" عالمی سطح پر شائع ہو چکی ہے جبکہ دیگر اہم تصانیف اشاعت کے مراحل میں ہیں۔ ان کا اسلوب تحقیق، استدلال، ادبی شائستگی اور فکری گہرائی کا ایک حسین امتزاج ہے۔ وہ قرآنی تعلیمات اور عملی مثالوں کی روشنی میں پیچیدہ معاشی موضوعات کو نہایت سادہ اور عام فہم انداز میں بیان کرتے ہیں۔

Yousuf Ibnul Hasan