تعارف
شاہ ولی اللہ جنیدی ایک سرگرم اور تجربہ کار صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی شہر کے موضوع پر ایک مستند محقق اور مولف بھی ہیں۔
شاہ ولی الہ جنیدی ۸ جنوری ۱۹۶۶ کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کی۔ جامعہ کراچی سے گریجویشن کیا۔ اس دوران سماجی و ادبی تنظیوں سے وابستہ رہے۔ شاہ ولی اللہ جنیدی جہاں الہ آباد انڈیا کے معروف علمی و روحانی خانوادے دائرہ حضرت شاہ محمد اجمل الہ آباد سے تعلق رکھتے ہیں وہاں نسبی تعلق غازی پور انڈیا کے معروف جنیدی سلسلہ کے پیر طریقت اور اہم علمی شخصیت حضرت سید شاہ محمد خلیل اللہ جنیدی کے صاحبزادے ہیں گویا علم ان کے حسب نسب میں شامل ہے ۔ لہذا ۳۵ برس قبل صحافت سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا۔ کراچی شہر کی تاریخ پرمبنی ان کے مضامین اور متعد دکتب شائع ہو چکی ہیں۔ روزمرہ رپورٹنگ کے دوران وہ شہری مسائل کی رپورٹنگ کے ساتھ ساتھ اس مقام کے قیام کے پس منظر اور تاریخ کی گہرائیوں میں اتر کر کرید کرید کر معلومات اکٹھی کرتے ہیں اور پھر اسے شائقین کے لئے کتابی شکل میں پیش کر دیتے ہیں۔ ان کی کتاب نارتھ کراچی نعت صدی کا قصہ ۲۰۱۷، میں اور یہ شارع عام نہیں، شہر کراچی سے متعلق ان کی دوسری تحقیقی کتاب ہے ۔ اس کتاب میں شہر کی اہم اور قدیم شاہراہوں کو تحقیق کا موضوع بنایا گیا ہے انھوں نے کتاب میں کراچی کی جدید و قدیم سڑکوں کا تاریخی احوال بیان کیا گیا ہے ۔ یہ کتاب کراچی کی قدیم و جدید تاریخ کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہے۔ کتاب میں تقریباً پونے دو سو سال کے دوران شہر میں جو سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں اور جن معروف افراد سے انہیں منسوب کیا گیا ہے ان کی تفصیلات درج کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ان سڑکوں کے اطراف کی تاریخی عمارتیں اور مقیم رہنے والی شخصیات اور پیش آنے والے اہم واقعات بھی تحریر ہیں۔ معروف محقق خواجہ رضی حیدر کے مطابق یہ اپنی Karachi Untold Stories of City’s Streets نوعیت کی کراچی کی پہلی جزوی تاریخ ساز کتاب ہے ” جس کا انگریزی ترجمہ
۲۰۲۱میں شائع ہوا جس کو بڑی مقبولیت حاصل ہوئی ۔ ان کی کتاب، شکستہ تہذیب ، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد ( تاریخ شخصیات، واقعات ) 2023 میں شائع ہوئی جو ان آبادیوں کے گمشدہ تہذیبی و ثقافتی ماضی سے روشناس کراتی ہے وہاں ان شخصیات، واقعات جڑی یادوں کو بھی ہمارے ذہنوں میں تازہ کرتی ہے ۔ ان کی کتاب کراچی کے غیر مسلم کرکٹرز 2025میں شائع ہوئی ہے اس کتاب میں کراچی میں برطانوی دورسے لیکر اب تک کراچی میں کھیلی جانے والی کرکٹ کی تاریخ اور جن غیر مسلم کرکٹرز نے اس حوالے سے خدمات انجام دیں ہیں ان کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ اس اعتبار سے شاہ ولی اللہ جنیدی کراچی کی تاریخ کے حوالے سے ایک معتبر اور معروف محقق کی حیثیت سے عالمی طور پر شناخت کئے جاتے ہیں



