بلدیاتی انتخابات میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم اور صدارتی انتخابات حصہ دوئم

1942

بلدیاتی انتخابات میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم اور صدارتی انتخابات (1959-1969)

تعارف: صدر ایوب خان کا بنیادی جمہوریت (B.D) نظام

صدر ایوب خان نے 27 اکتوبر 1959 کو بنیادی جمہوریتوں کا آرڈیننس جاری کیا، جس کا مقصد اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور عوامی مسائل کا حل تھا۔ اس نظام کے تحت 80,000 ممبران (بی ڈی ممبرز) کا انتخاب کیا گیا، جو بعد میں صدارتی انتخابات کے لیے الیکٹورل کالج بنے۔

بنیادی جمہوریتوں کے نظام کے پانچ درجات

اس نظام کو انتظامی طور پر پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا

یونین کونسل اور یونین کمیٹی: سب سے نچلا درجہ جہاں 1000 سے 1500 ووٹرز ایک ممبر منتخب کرتے تھے۔

تحصیل اور تھانہ کونسل: تعلیمی اور اقتصادی منصوبوں کی تیاری کا مرکز۔

ضلع کونسل: سڑکوں، سکولوں اور ہسپتالوں کے قیام کی ذمہ دار، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر کرتا تھا۔

ڈویژنل ایڈوائزری کونسل: مختلف محکموں کی نگرانی اور فلاحی سرگرمیوں کی تجاویز کے لیے۔

صوبائی مشاورتی کونسل: گورنر کے ماتحت تمام اداروں کی نگرانی کرنے والا اعلیٰ ترین ادارہ۔

پہلے مرحلے کے انتخابات (1959) اور میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم

میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم میں 29 دسمبر 1959 کو پہلے مرحلے کے انتخابات منعقد ہوئے۔

آبادی اور حلقہ بندی: ٹنڈو آدم کی 31,246 آبادی کو 29 بلاکس اور 6 یونین کونسلوں میں تقسیم کیا گیا۔

منتخب نمائندے (1959)

یونین کونسل نمبر 1. نام معلوم نہیں ہوسکا
یونین کونسل نمبر 2. نام معلوم نہیں ہوسکا
یونین کونسل نمبر 3. رئیس خدا بخش مری صاحب
یونین کونسل نمبر 4. مزرا خورشید بیگ صاحب
یونین کونسل نمبر 5. ڈاکٹر طاہر صدیقی صاحب
یونین کونسل نمبر 6 ۔ محمد شریف وریاہ صاحب

وائس چیئرمین: اس نظام کے تحت ٹنڈو آدم کے پہلے منتخب وائس چیئرمین ڈاکٹر طاہر صدیقی بنے۔

دوسرے مرحلے کے انتخابات (1964) اور صدارتی معرکہ

19 نومبر 1964 کو دوبارہ بی ڈی ممبران کا انتخاب ہوا، جنہوں نے 1965 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینا تھا۔

ٹنڈو آدم کے منتخب اراکین (1964)

یونین کونسل 1: چوہدری محمد فقیر ڈوگر

یونین کونسل 2: محمد عثمان قائم خانی

یونین کونسل 3: رئیس خدا بخش مری

یونین کونسل 4: مرزا خورشید بیگ (بعد ازاں محمد یوسف شیخ)

یونین کونسل 5: ڈاکٹر طاہر صدیقی

یونین کونسل 6: محمد شریف وریاہ

1959

تاریخی صدارتی انتخاب 1965: ایوب خان بمقابلہ فاطمہ جناح

 جنوری 1965 کو ایوب خان (کنونشن لیگ) اور محترمہ فاطمہ جناح (متحدہ حزب اختلاف) کے درمیان تاریخی مقابلہ ہوا۔

ووٹنگ کا تناسب: تعلقہ شہداد پور (جس میں ٹنڈو آدم شامل تھا) کے 168 ووٹوں میں سے فاطمہ جناح کو 13 سے 18 ووٹ ملے۔

ٹنڈو آدم کا حصہ: شہر سے محترمہ فاطمہ جناح کو صرف 4 ووٹ ملے۔ اس طرح بی ڈی ممبران کی اکثریت کے ذریعے ایوب خان دوبارہ صدر منتخب ہوئے۔

1959

 بلدیاتی انتخابات میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم اس کا پہلا حصہ پڑھنے کے لئے نیچے دی گئی امیج پر کلک کریں

1942