(Devotion) عقیدت کے موتی، ایک تاثر

(Devotion) عقیدت کے موتی، ایک تاثر 

ڈاکٹر معین الدین عقیل

ان چند دنوں میں مجھے جو خوش کن اور خوش گوار تجربات میسر آءے ہیں ان میں ایک دل نشیں تجربہ عزیزم محمد حلیم انصاری سے ان کے یکے بعد دیگرے دو مسودات کا دیدار اور انھیں اشاعت کے لیے تیار ہوتا ہوا دیکھنا بھی تھا! بالخصوص مسودات کا دیکھنا اور ان میں موجود تخلیقی و تصنیفی فضا سے گزرنا، انھیں محسوس کرنا اور پھر کسی حوالے سے ان سب کو عملی صورت اختیار کرتا ہوا دیکھنا یہ ایک منفرد اور یادگار احساس بھی رہا جو شاید میں کبھی آسانی سے بھول بھی نہ سکوں گا۔

روحِ سخن اور جذبات کا اظہار

حلیم انصاری صاحب کی تحریروں اور ان میں موجود جذبات و احساسات اور فکر و تخیلات کو دیکھتے اور پڑھتے ہوءے ایک مختلف سی دنیا کا احساس سا رہاہے۔ جب کہ ان کی زبان و بیان اور ان کے پسِ پشت خیالات و تجربات و احساسات، جن میں سنجیدگی اور شائستگی ہر چیز اپنی انتہا پر نظر آتی ہے، اپنے ساتھ وہ سب کچھ بھی دکھاتی ہے جو (Devotion) عقیدت کے زمرے میں شمار ہوتی ہے اور اپنے لطیف و شیریں جذبات کے ساتھ دیگر متنوع احساسات و کیفیات کو بھی لیے رہتی ہے۔

شعری اسلوب اور ادبی مہارت

یہ ایک دل نشیں حوالہ ہے کہ حلیم انصاری صاحب بفضلِ تعالیٰ شاعر بھی ہیں اور دیگر اوصاف سے قطع نظر بہت پُرگو اور پُر اثر شاعر ہیں اور ہر طرح کے موضوعات اور خیالات و فکر کو نظم کرنے میں حیران کن حد تک ملکہ رکھتے ہیں کہ ہر طرح کے احساسات و افکار کو عمدگی سے نظم کرسکتے ہیں۔ یہی وصف ان کی سابقہ کتاب میں بھی نمایاں تھا اور اب تو مزید نمایاں اور دل نواز بھی ہے کہ جس میں سابقہ کتاب کی طرح زیادہ تر قطعات نہیں بل کہ منظومات اور طول طویل نظمیں بھی شامل ہیں۔

یہ صاف ظاہر ہے کہ حلیم انصاری صاحب کو عربی زبان یا قرانی تراکیبِ بیان سے بھی خاصی واقفیت ہے؛ اسی ضمن میں یہ بھی امر لائق تحسین ہے کہ حلیم صاحب نے اسلامی عناصر اور قرانی محاورات کو جس (Devotion) عقیدت  کے ساتھ موضوع بنایا ہے، وہ قاری کو اپنے جذبِ ایمان میں جگہ دینے پر مجبور کرتی ہے۔

حتمی تاثر

 (Devotion) راقم الحروف نے جو معروضات حلیم انصاری کی شاعری اور ان کے زیرِ نظر مجموعے

‘عقیدت کے موتی’ کے بارے میں پیش کی ہیں، یہ واقعتاً اسی کے بارے میں ہیں۔ یہ آج کے ہمارے دور کا ایک امتیاز ہے کہ ہمارے عہد کے شاعر حلیم انصاری ان صفات سے آراستہ ہیں جو کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں۔ اس لحاظ سے ‘عقیدت کے موتی’ بے حد خوش کن کاوش ہے جسے خوش آمدید کہنا لازم ہے۔

معین الدین عقیل کے بلاگز پڑھنے کے لئے نیچے دی گئی پوسٹ پر کلک کریں

Devotion
ہم کام کو عشق سمجھے تھے

Devotion