شاہ نواز جونیجو: ایک بااصول سیاستدان کی سیاسی جدوجہد اور تاریخی کارنامے

ڈاکٹر اقبال ہاشمانی

ابتدائی زندگی اور تعارف

شاہ نواز جونیجو یکم جنوری 1932 میں گوٹ سنجر خان جونیجو میں پیدا ہوئے۔ آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں سے ہی حاصل کی۔

سیاسی سفر کا آغاز

شاہ نواز جونیجو نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز 1962 میں ڈسٹرکٹ کونسل سانگھڑ کا رکن منتخب ہوکر کیا۔ مخدوم آف ہالا اور جام صادق علی سے قریبی تعلقات کی وجہ سے آپ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

1988 کا تاریخی الیکشن اور کامیابی

آپ نے 1988 کے الیکشن میں سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کو شکست دے کر ملک کے سیاسی حلقوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ آپ کو پارٹی نے بلدیاتی امور کا وزیر مملکت بنایا۔

شاہ نواز جونیجو: 49879 ووٹ

محمد خان جونیجو: 30942 ووٹ

ایوب شیخ: 24104 ووٹ

انتخابی سفر: 1990 سے 1997 تک

الیکشن 1990: آپ نے پی ڈی اے کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا، مقابلہ آزاد امیدوار جام معشوق علی سے تھا۔ (جام معشوق علی: 72405، شاہ نواز جونیجو: 46889)

الیکشن 1993: پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر حصہ لیا، مقابلہ مسلم لیگ ن کے امیدوار جام معشوق علی سے تھا۔ (جام معشوق علی: 50531، شاہ نواز جونیجو: 45121)

الیکشن 1997: اس الیکشن میں آپ نے فارم جمع نہیں کروایا۔ آپ کے بیٹے نے الیکشن فارم جمع کروایا تھا، لیکن پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا۔

سینیٹ کی رکنیت

آپ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر سینٹ آف پاکستان کے ممبر بھی منتخب ہوئے۔

سیاسی اتحاد اور سانگھڑ کی بدلتی سیاست

جنرل مشرف کے دور حکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں آپ کے گروپ نے آزاد حیثیت میں حصہ لیا۔ آپ نے مسلم لیگ فنکشنل کے فقیر دوست پینل کے ساتھ اتحاد کرکے اپنے بیٹے روشن الدین جونیجو کو ضلعی ناظم منتخب کرایا۔ 2002 میں آپ کے بیٹے محمد خان جونیجو، مسلم لیگ فنکشنل کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی نشست پر منتخب ہوئے۔

بعد میں فقیر دوست پینل کے ضلعی ناظم سے اختلافات کے بعد اتحاد ٹوٹ گیا۔ سانگھڑ کی سیاسی تاریخ کا ایک دلچسپ پہلو یہ ہے کہ حالیہ عام انتخابات میں آپ کے پوتے صلاح الدین جونیجو نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر جبکہ آپ کے بیٹے محمد خان جونیجو نے جی ڈی اے کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا۔

قید و بند کی صعوبتیں

1975: پی ڈی آر کے تحت پہلی بار گرفتاری۔

1977: دو سال قید؛ مشہور حر کیس میں بھٹو کے خلاف گواہی دینے سے انکار پر دباؤ۔

1981: جہاز ہائی جیک کیس میں ایک سال قید۔

ایم آر ڈی تحریک: ڈیڑھ سال قید۔

مشرف دور: جام صادق علی کے دور میں ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل کیس میں ڈیڑھ سال قید، نیز مشرف حکومت میں بھی قید کا سامنا رہا۔

وفات اور آخری آرام گاہ

شاہ نواز جونیجو 14 جولائی 2005 میں انتقال کر گئے۔ آپ کو سوئی کندر کے تاریخی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

اس قسم کے مزید بلاگز پڑھنے کے لئے نیچے دی گئی امیج پر کلک کریں

عقیل عباس جعفری