والدین دوست نہیں ہوتے — والدین اور دوست کے رشتے میں کیا فرق ہے؟
والدین دوست نہیں ہوتے۔
والدین اور دوست کا رشتہ ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہے کیونکہ ان دونوں کے فرائض، اور محبت کا انداز جدا ہے۔
والدین بچے کی محد سے لیکر اپنی لحد تک بچے کے لئے محبت، تحفظ اور تربیت کا منبع ہونے ہیں،
دوست جبکہ غلطی کرنے پر شاید نہ ٹوکے، یا نظر انداز کردے کیوںکہ دوست کا مقصد صرف دوست کو خوش رکھنا۔
کیونکہ دوستی عام طور سے باہمی لین دین پر چلتی ہے۔ ایک طرف سے اگر مروّت ختم ہو جائے تو دوستی بھی کمزور پڑھاتی ہے دوست اکثر ہم عمر ہوتے ہیں۔ لہذا انکا تجربہ بھی تجربہ ایک جیسا ہی ہوتا ہے۔
اس کے برعکس والدین کو تربیت کے لیے کبھی کبھی سختی، روک ٹوک اور حدود کا تعین کرنا ضروری ہوتا ہے۔ والدین کی محبت کا کوئی متبادل نہیں۔ ان کی محبت بے غرض ہوتی ہے۔ وہ بچوں کی خاطر اپنی خواہشات، آرام اور صحت تک قربان کر دیتے ہیں۔ پھر دنیا جب ہر طرف سے ٹھکرا دیتی ہے، تو والدین ہی بچوں کی پشت پناہی کرتے ہیں۔
سورة الإسراء (آیت 23 اور 24)
وَقَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعْبُدُوْٓا اِلَّآ اِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ اِحْسَانًا ؕ اِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ اَحَدُهُمَآ اَوْ كِلٰهُمَا فَلَا تَقُلْ لَّهُمَآ اُفٍّ وَّلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُلْ لَّهُمَا قَوْلًا كَرِيْمًا۔ وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُلْ رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيٰنِيْ صَغِيْرًا۔
تنویر رؤف۔
-
View all postsمسز تنویر روف ایک باصلاحیت، باوقار اور تجربہ کار شخصیت ہیں جنہوں نے پینسٹھ سالہ زندگی کو حوصلے، دانشمندی اور استقامت کے ساتھ گزارا ہے۔ وہ ماضی کی تلخیوں پر نہ رکنے بلکہ آگے بڑھنے اور بہتر مستقبل کی طرف دیکھنے پر یقین رکھتی ہیں۔
تعلیم کے شعبے میں تین دہائیوں سے زائد عرصے سے وابستہ، انہوں نے پرائمری سے یونیورسٹی سطح تک طلبہ کی علمی و اخلاقی تربیت کی ہے۔ مختلف ثقافتوں، زبانوں اور لوگوں سے ملنے کا شوق رکھنے والی مسز تنویر روف سفر کو علم اور دلوں کے قریب آنے کا ذریعہ سمجھتی ہیں۔
وہ پُراعتماد، خوش مزاج اور ہر ماحول میں خود کو ڈھال لینے والی خاتون ہیں۔ پاکستان کی علاقائی زبانوں پر عبور اور دنیا بھر میں پھیلے دوست ان کے انسانی تعلقات کو مزید خوبصورت بناتے ہیں۔ایک اچھی معلمہ ہونے کے ساتھ ساتھ آپ ایک اچھی مصنفہ اور مترجم بھی ہیں آپ کے سوانح عمری کے دو حصہ "زندگی خوبصورت ہے" اور "بڑھاپا بھی خوبصورت ہے" شائقینِ کتب میں مقبول ہوا اور اس کے علاوہ بھی آپ کی تصانیف اور تراجم بھی شائع ہوچکی ییں


