دوستی ایسا ناطہ، جس کا نہ نام نہ کوئی کھاتہ

دوست

دوست: زندگی کا خوبصورت رشتہ جس کا نہ نام نہ کوئی کھاتہ

زندگی میں ملنے والے وہ خوبصورت رشتے جو خون کے نہیں مگر دل کے ہوتے ہیں

میں دوست اور دوستی کے سلسلے میں بہت خوش نصیب ہوں۔ پشاور میں یاسمین میری ایسی دوست تھی ک دل اسکو آجتک نہیں بھولا۔ اسکی امی بھی مجھے بیٹی ہی سمجھتیں اور مجھے میکہ کی کمی محسوس نہ ہونے دی۔ مری بیٹیوں کے نام بھی یاسمین نے رکھے اللہ پاک ان سب کو غریق رحمت کرے آمین ثم آمیں۔ شادی کے بعد۔ نگر نگر پھرتے رہے۔ سب اچھے لوگ ملے۔

کراچی میں دوستی کا نیا باب

اب کراچی میں ہمدرد اسکول میں ساتھی ٹیچر آسیہ سے بیٹیوں جیسی محبت ہوئ۔ اس نے بھی ہر قدم پر ثابت کیا۔ آج تک ہمارا رشتہ اسیطرح قائم ہے الحمدللہ ہمدرد کی ہی ایک ساتھی صبیحہ قیصر سے شناسائی سے دوستی میں بدلی اور بڑھتی گئ۔ اس میں میرا کوئ کمال نہیں نہ خوبی ہے۔ یہ ان سب کی اعلی ظرفی ہے جو رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے۔

صبیحہ قیصر — دوستی میں خلوص اور ساتھ نبھانے کی مثال

صبیحہ قیصر میرا کتنا خیال رکھتی ہیں صرف ایک مثال سے آپ سمجھ جایئں گے۔ وہ اسلام آباد سے کراچی آئ ہیں صرف میری نئ کتاب ” بڑھاپا بھی خوبصورت ہے ” کی رونمائ میں شرکت کرنے ۔ باقی انکی خاندان بھر اور دوستوں کے حلقے میں بھی اسی طرح مقبولیت ہے ماشاءاللہ۔

تحفہ جو محبت اور حوصلہ افزائی بن گیا

cousins party اب آپکو انکی ایسی بات بتاوں کہ آپکا بھی دل خوش ہوجائے گا۔ صبیحہ کے اعزاز میں ان کی بہن نے کزنز

رکھی۔ صبیحہ تحفے بہت دل سے دیتی ہیں۔ آپکو پتہ ہے انہوں نے میری 10 کتابیں خریدیں اور تحفے میں میری کتاب ہر کزن کو دی۔ یہ کپڑے اور بہت سی چیزیں خرید سکتی تھیں تحفہ دینے کے لئے مگر میری مدد کس عمدہ طریقے سے کی۔ میرا دل اور دعا دونوں صبیحہ کی۔

۔

سید فرخ حسین — شاگرد سے محبت اور استاد کا احترام

سید فرخ حسین۔

ہمدرد پبلک اسکول کا وہ ہونہار طالب علم جو اسکول میں داخل ہوا تو نونہال تھا لیکن اب جو قابل خوبرو جوان ہے اور کمرشل پائلٹ بھی ہے۔ اس نے لندن میں ہوتے ہوے بھی میری 7 کتابیں اپنے محترم اساتذہ کو تحفے میں دینے کے لئے خریدیں۔

دو مثالیں، بڑے سبق

یہ دونوں مثالیں ایسی ہیں جن سے ہم سب دوست اور استاد کا اکرام سیکھ سکتے ہیں۔

دوست

  • Tanveer Rauf

    مسز تنویر روف ایک باصلاحیت، باوقار اور تجربہ کار شخصیت ہیں جنہوں نے پینسٹھ سالہ زندگی کو حوصلے، دانشمندی اور استقامت کے ساتھ گزارا ہے۔ وہ ماضی کی تلخیوں پر نہ رکنے بلکہ آگے بڑھنے اور بہتر مستقبل کی طرف دیکھنے پر یقین رکھتی ہیں۔
    تعلیم کے شعبے میں تین دہائیوں سے زائد عرصے سے وابستہ، انہوں نے پرائمری سے یونیورسٹی سطح تک طلبہ کی علمی و اخلاقی تربیت کی ہے۔ مختلف ثقافتوں، زبانوں اور لوگوں سے ملنے کا شوق رکھنے والی مسز تنویر روف سفر کو علم اور دلوں کے قریب آنے کا ذریعہ سمجھتی ہیں۔
    وہ پُراعتماد، خوش مزاج اور ہر ماحول میں خود کو ڈھال لینے والی خاتون ہیں۔ پاکستان کی علاقائی زبانوں پر عبور اور دنیا بھر میں پھیلے دوست ان کے انسانی تعلقات کو مزید خوبصورت بناتے ہیں۔ایک اچھی معلمہ ہونے کے ساتھ ساتھ آپ ایک اچھی مصنفہ اور مترجم بھی ہیں آپ کے سوانح عمری کے دو حصہ "زندگی خوبصورت ہے" اور "بڑھاپا بھی خوبصورت ہے" شائقینِ کتب میں مقبول ہوا اور اس کے علاوہ بھی آپ کی تصانیف اور تراجم بھی شائع ہوچکی ییں

    View all posts