خوبصورت زندگی کا راز
زندگی ایک خوبصورت سفر
زندگی اک سفر ہے سہانا کل کیا ہو کس نے جانا۔
پہلے تو یہ دماغ میں بٹھا لیں کہ زندگی زندہ دلی کا نام ہے۔ اس لئے یہ ہم پر منحصر ہے کہ زندگی کو جیئں یا موت سے پہلے مرجائیں
آج کا انسان اور زندگی سے بیزاری
فی زمانہ ہر شخص زندگی سے بیزار نظر آتا ہے۔
مہنگائی سے سیاست سے بیروزگاری بزرگ والدین کی بیماری سے ٹوٹی سڑکوں سے، بیٹیوں کی شادی نہ ہونے سے، بیوی بچوں کی فرمائشوں سے۔
اب کوئ ایک دکھ ہو تو بندہ کہے نا۔ یہاں تو نہ ختم ہونے والے مسائل ہیں بابا۔ کس کس کو رویئں آخر۔۔۔۔۔
یہ تو تھی تمہید۔ اب آیئں یہ دیکھیں کہ زندگی آسان اور خوشگوار کیسے بنائ جاسکتی ہے۔
حکومت کو تو معاف کردیں انکے اپنے بکھیڑے بہت ہیں۔ ان سے توقع عبث ہے۔۔۔۔۔
زندگی کو خوبصورت بنانے کے آسان اصول
اب آیئں آپکو جینے کا خوبصورت ڈھنگ بتاوں۔
شکرگزاری کو زندگی کا حصہ بنائیں
سب سے پہلے تو ربالعزت کا شکر بجا لایئں کہ؛
اس نے سر سے پیر تک اعضاء، ذہن، حواس کے ساتھ نارمل پیدا کیا۔ الحمدللہ !
اگر کوئی عضو کمزور ہے یا خدا نخواستہ نہیں ہے تو بھی ہمیں شکر کرنا چاہئے کہ باقی اعضاء تو ہیں۔
مثبت سوچ اور صاف دل رکھیں
اپنا ذہن صاف اور دل کشادہ رکھیں۔
بدگمانی، شک شبہ زہر قاتل ہیں۔
یہ نہ خود کو جینے دیتے ہیں نہ دوسروں کو۔
پوری کوشش کریں کہ کسی کی مدد بلا تخصیص کردیں۔
صدقہ، مسکراہٹ اور سلام کی اہمیت
صدقہ رد بلا ہے۔ صدقہ دینے کے لئے ضروری نہیں کہ مال یا دولت ہی دییجائے۔
مفت صدقہ بھی تو ہے۔ مسکراہٹ بہترین صدقہ ہے۔ آپ مرد ہیں یا خاتون سلام میں پہل کریں یعنی کوئ بھی اجنبی راہگیر ہو بچہ ہو سلام کریں۔
راستہ میں بازار میں، ہسپتال میں، روڈ پر رکشہ ٹیکسی جہاز یعنی جہاں انسان نظر آئے سلام میں پہل کریں۔
سلام سے دل نرم ہوتے ہیں۔ دعا دیجئے دعالیجئے۔
بزرگوں کو وقت دیں اور ان سے سیکھیں
بزرگ اپنے گھر میں ہوں یا سسرالی سب کو وقت دیں۔
ان سے باتیں کریں۔
یادوں کا خزانہ ہوتا ہے معلومات ہوتی ہیں ان کے سینوں میں۔
مفت میں انکا تجربہ حاصل کریں۔
محبت اور توجہ کے سب بھوکے ہیں۔
محبت میں بہت مقناطیسیت ہے۔ کھچے چلے آیئں گے انسان ہو یا جانور۔
اسی لئے ہم پیدا کئے گئے ہیں۔
میں نے سب کچھ وہی سچ لکھا ہے جو میں خود کرتی ہوں۔
کون کہتا ہے بزرگ بیکار ہیں بوجھ ہیں ؟
بزرگ خوشحالی کی ضمانت ہیں
ارے بھئ وہ بھی خوشحالی کی ضمانت ہیں۔ بتاوں کیسے؟ ؟
یوٹیوب اور معلوماتی دنیا کا بدلتا منظرنامہ
یوٹیوب کا کاروبار یا تو سیاست کے سچ، جھوٹ، اور سسپنس سے چمک رہا ہے یا پھر نانی دادی کے کھانے پکانے کے صحت بحال ترکیبوں سے اور نانا دادا کے جڑی بوٹیوں کے حکیمی نسخوں سے۔
بھارت کی قدیم تہذیب اور تجربات کا سرمایہ
انڈیا کی تہزیب، تجربے ہر میدان میں بہت ذیادہ ہیں کیونکہ انڈیا کی تاریخ قدیم ہے۔
ہزاروں سال سے نگر نگر کے لوگ اپنی تہذیب تجربے اور علم سے فیضیاب کرتے رہے۔
علم بھی ہر طرح کا قدیم ہے۔
اس لئے وہاں کے دیہاتی مرد و زن بھی یو ٹیوب پر ایسی ایسی ترکیبیں بتاتے ہیں کہ جھٹا جھٹ فٹا فٹ نہ صرف زبان زد عام ہوتی ہیں بلکہ استعمال بھی فوری ہوجاتی ہیں۔
گھر بیٹھے کمائ بھی، صحت بھی اور ملک کی خوشحالی بھی۔
پاکستانی خواتین اور آن لائن کاروبار
ہمارے ہاں بھی خواتین اس میدان میں پیچھے نہیں۔
فیشن، میک اپ، لباس، نت نئے ڈیزائن، آئیڈیاز، ٹی وی پر متعارف کرتی ہیں۔
خوب آن لائن بزنس چلتا ہے۔
نانی دادی کے روایتی نسخوں کی اہمیت
لیکن بھئ جو کھانے پکانے، اچار اور سبزیوں کی تراکیب نانی دادی کے طریقوں سے ملی ہیں کامیاب ہیں انکا جواب نہیں۔
ہم لوگ تو گوشت ہی ذیادہ کھانے والے ہیں اس لئے گوشت کی ذیادہ ڈشوں سے واقف ہیں۔
لیکن نوزائیدہ بچے سے لیکر آخری ہچکی تک کیسے، کیا چیز کب، کتنی استعمال کرنی ہے وہ نانیوں دادیوں کے تجربے سے پتہ چلا ہے۔
بزرگوں کے تجربات ایک قیمتی سرمایہ
کسی بھی ملک کے بزرگ چاہے گاوں کے ہوں یا شہر کے انکے مشورے اور گھریلو تکلیف رفع ٹوٹکے بہت مفید ہیں۔
یہ بزرگ صرف ہند و پاک کے ہی نہیں، چینی بزرگ تو ہزاروں سال سے جسم کی نس نس سے واقف ہیں۔
قدیم علم، طب اور جسمانی صحت
حضرت علی( رض) کے بیٹے حضرت حسن بیمار ہوے تو فرمایا کہ تمہاری بیماری کا علاج تمہارے جسم کے اندر ہے اور چائنیز کے ایکو پوائنٹ بھی یہی ثابت کرتے ہیں۔
بات کہاں سے کہاں آجاتی ہے۔
بزرگ خاندان اور معیشت دونوں کی طاقت ہیں
لہذا شکر کریں آپکے لئے بزرگ نہ صرف دعا کرتے ہیں بلکہ ملک کی کامیاب معیشت کی بڑھوتری میں بھی شامل ہیں۔
زندگی کی گاڑی چلانے کے دو پہیے تو مشہور ہیں، تیسرا پہیہ نہ ہو یعنی گھوڑا نہ تو گاڑی کے پہیے کیسے چلیں گے؟
لہذا قدر کریں بزرگوں کی



