• Aqeel Abbas Jafri

    ڈاکٹر عقیل عباس جعفری اردو کے ممتاز محقق، مصنف، شاعر، مدون اور اسکرپٹ نگار ہیں۔ تحقیق، تاریخ، معلوماتِ عامہ، سیاست، ادب، فلم، موسیقی اور قومی موضوعات پر ان کی متعدد وقیع کتابیں شائع ہو چکی ہیں، جن میں پاکستان کرونیکل اور پاکستان کرونیکل ضمیمہ کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کئی نادر ادبی و تاریخی تصانیف کی تدوین بھی کی ہے اور ریڈیو پاکستان، پاکستان ٹیلی وژن، اے آر وائی اور جیو ٹی وی کے لیے متعدد مقبول علمی و ادبی پروگراموں کے اسکرپٹس اور سوالنامے مرتب کیے ہیں۔ وہ اپنی نسل کے نمائندہ شعرا میں شمار ہوتے ہیں اور ان کی شاعری و نثر معتبر ادبی جرائد میں باقاعدگی سے شائع ہوتی رہی ہے۔ انہیں ریڈیو پاکستان کی جانب سے بہترین نعت گو اور بہترین قومی نغمہ نگار اورپاکستان کی طرف سے ستارہ امتیاز کے اعزازات بھی حاصل ہو چکے ہیں۔

    View all posts
  • Saulat Raza

    برگیڈئیر صولت رضا (ریٹائرڈ) نے ابتدائی تعلیم ڈی پی نیشنل ہائی اسکول ٹیونیشیا لائنز کراچی سے حاصل کی ۔ میٹرک ماڈل ہائی اسکول ماڈل ٹاؤن لاہور سے کیا ۔ انٹرمیڈیٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور اور اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور سے معاشیات اور سیاسیات میں گریجویشن کی۔ ایم اے صحافت پنجاب یونیورسٹی سے کیا ۔ دسمبر 1971 میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کمیشنڈ آفیسر کی تربیت کے لئے منتخب ہوئے ۔ تربیت کی تکمیل کے بعد رجمنٹ آف آرٹلری کی ایک یونٹ میں تعینات کئے گئے ۔ دو برس بعد ایم اے صحافت کی ڈگری کے باعث ان کی خدمات آئی ایس پی آر (انٹر سروسز پبلک ریلیشنز) کے حوالے کردی گئیں
    برگیڈئیر صولت رضا نے پی ایم اے کاکول میں زیر تربیت کیڈٹ کے شب و روز کے بارے میں "کاکولیات" تحریر کی ۔ یہ اپنے موضوع کے اعتبار سے پہلی کتاب ہے ۔ مصنف پہلے ایڈیشن کی اشاعت کے موقع پر کیپٹن تھے ۔ اب تک 35 کے لگ بھگ ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں ۔ کاکولیات سدا بہار کتاب ہے جو عسکری مزاح کی علامت کے طور پر مقبول ہے برگیڈئیر صولت رضا کی دیگر کتب "غیر فوجی کالم" اور "پیچ و تاب زندگی"ہیں

    View all posts
  • Khalid Azim

    ممتاز اور کہنہ مشق صحافی خالد عظیم چوہدری 9 جولائی 1956ء کو کھاریاں میں پیدا ہوئے، جنہوں نے جامعہ کراچی سے ایم اے جرنلزم اور ایل ایل بی کی ڈگریاں حاصل کیں۔ انہیں عملی صحافت کا تین دہائیوں سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے، جس کے دوران انہوں نے قومی و بین الاقوامی اداروں میں ابلاغ، کارپوریٹ کمیونیکیشن اور تنظیمی قیادت کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ وہ سما ٹی وی اسلام آباد کے بیورو چیف کے عہدے پر بھی فائز رہے اور درست اردو تلفظ کی ادائیگی کو اپنی پیشہ ورانہ تربیت کا ایک اہم اور قابلِ فخر حصہ تسلیم کرتے ہیں۔ خالد عظیم صاحب کے پاس صحافت کی دنیا کی کئی ان کہی کہانیاں محفوظ ہیں، کیونکہ انہوں نے سپریم کورٹ کے ہنگامہ خیز دور میں چیف جسٹس کی معزولی سے لے کر بحالی تک کی پوری تحریک کو بہت قریب سے دیکھا۔ اس کے علاوہ، انہیں کارگل کی جنگ کے دوران محاذِ جنگ پر جا کر لائیو کوریج کرنے کا منفرد موقع ملا، جہاں انہوں نے ایک یادگار رات فوجی مورچے میں بھی گزاری۔ اپنی جدید انتظامی سوچ، پیشہ ورانہ دیانت اور متوازن طرزِ صحافت کے باعث وہ آج بھی صحافتی حلقوں میں ایک انتہائی باوقار اور قابلِ احترام نام سمجھے جاتے ہیں۔

    View all posts
  • Ali Munir Farooqui

    علی منیر فاروقی ایک قانون دان، کاروباری حکمتِ عملی کے ماہر اور ڈیٹا اینالیٹکس کے شوقین پیشہ ور ہیں۔ انہوں نے قانون کی تعلیم حاصل کی جبکہ عملی زندگی میں اشتہارات، برانڈ مینجمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور بزنس کنسلٹنگ کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ جدید ڈیٹا پر مبنی فیصلوں، مارکیٹنگ اسٹریٹجی اور کاروباری ترقی کے موضوعات پر بھی لکھتے اور تربیت فراہم کرتے ہیں۔ لندن میٹروپولیٹن یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے گوگل ڈیٹا اینالیٹکس سمیت متعدد بین الاقوامی سرٹیفیکیشنز بھی حاصل کی ہیں۔ ان کی دلچسپی قانون، ٹیکنالوجی، ڈیٹا سائنس اور مؤثر کاروباری حکمتِ عملی کو یکجا کر کے اداروں کی ترقی میں کردار ادا کرنے پر مرکوز ہے۔

    View all posts